تازہ ترین
رینجرز کی کراچی میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

رینجرز کی کراچی میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

کراچی: (12 ستمبر 2017) رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں دو کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرکے دو ملزمان محمد علی عرف آصف (بابا لاڈلہ گروپ) اور محمد ندیم عرف سلیم (عزیر بلوچ گروپ) کو گرفتار کیا جن کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، ملزمان منشیات فروشی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ادھر سعودآباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرکے ایک ملزم محمد عمر کو گرفتار کیا، ملزم ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ بلدیہ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم محمد فیصل کو گرفتار کیا، ملزم ڈکیتی کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ترجمان رینجرز کے مطابق سعودآباد میں رینجرز نے کارروائی کرکے ایک غیرقانونی طورپر رہائش پذیر بنگالی باشندے محمد عرف بابلو بنگالی کو گرفتار کیا، جو پاکستان میں غیرقانونی طورپر رہائش پذیر تھا۔

ادھر منگھوپیر میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم بخش مگسی کو گرفتار کیا، ملزم قتل کے ساتھ ساتھ جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی، ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے

کراچی کا امن بحال کرنے میں رینجرز کا کردار قابل تعریف ہے: احسن اقبال

انصار الشریعہ بنانے والوں کا تعلق القاعدہ سے ہے، ڈی جی رینجرز

Comments are closed.

Scroll To Top