تازہ ترین
ریلوے 50 ارب روپے کے ریونیو کو ٹچ کررہا ہے، خواجہ سعد رفیق

ریلوے 50 ارب روپے کے ریونیو کو ٹچ کررہا ہے، خواجہ سعد رفیق

لاہور: (25 مئی 2018) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے میں ہر سیاسی جماعت کی سوچ رکھنے والی ایسوسی ایشنز ہیں۔ محنت کشوں نے پوری نیت کے ساتھ ہمارے ساتھ تعاون کیا۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں ریلوے میں ٹرانسفر، پوسٹنگ اور بھرتیاں میرٹ پر ہوئی ہیں۔ مکالمہ ہمیشہ کوئی نہ کوئی راستہ نکالتا ہے۔ اب ریلوے میں کوئی گھوسٹ پنشنر نہیں ہے۔ یہاں اب واجبات وقت پر ملتے ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ پنشن اور تنخواہوں کا بہت بڑا مسئلہ تھا جو حل ہو چکا ہے۔ اس کیلئے وزیراعظم پیکج ریلیف ملا جس کی وجہ سے 10 ارب 74 کروڑ روپے کا اثر پڑا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ آن لائن ٹکٹنگ ہمارا خواب تھا جو مکمل ہوچکا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ریلوے میں ہر سیاسی جماعت کی سوچ رکھنے والی ایسوسی ایشنز ہیں۔ ہمارے5سال کی مدت پوری ہونے میں چند روز باقی ہیں۔ ادارہ اس وقت 50 ارب روپے کے ریونیو کو ٹچ کررہا ہے۔ یقین ہے کہ جو لیڈرشپ چھوڑ کر جارہا ہوں وہ ریلوے کی سمت درست رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیے

شہبازشریف کو وزیراعظم بنوائیں گے، خواجہ سعد رفیق

تحقیقات کریں لیکن شکایت کنندہ کا نام اور پتہ بتادیں، خواجہ سعد رفیق

تحقیقات کریں لیکن شکایت کنندہ کا نام اور پتہ بتادیں، خواجہ سعد رفیق

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top