تازہ ترین
ریلوے نے نابینا افراد اور غریبوں کیلئے کرایوں میں خصوصی کمی کا اعلان کر دیا

ریلوے نے نابینا افراد اور غریبوں کیلئے کرایوں میں خصوصی کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: (11 اکتوبر 2018) ریلوے کا انقلابی اقدام ، نابینا افراد کو کرایوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے نابینا افراد کے کو کرایوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے ، اب نابینا افراد اور ان کے مدد گاروں کو کرایے میں پچاس فیصد تک رعایت دی جائے گی ۔

شیخ رشید نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معمر افراد کو کرایوں میں پچاس فیصد رعایت دی ہے جبکہ اکانومی کلاس میں غریبوں کیلئے 150 روپے کمی کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ سو روز مکمل ہونے تک ٹرینوں میں وائی فائی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ، شیخ رشید نے ذیلی ویٹر لگانے کے لیے ٹینڈر دیئے ہیں ، ریلوے اسٹیشنز پر پہلے وہیل چیئر کی فیس تھی جو ہم نے ختم کر دی۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر ریلوے کی ہدایت پر کرایوں میں کمی کردی گئی

کراچی میں سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین جلد چلے گی، گورنر سندھ عمران اسماعیل

Comments are closed.

Scroll To Top