تازہ ترین
رکن برطانوی پارلیمنٹ کی شہبازشریف سے ملاقات، تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق

رکن برطانوی پارلیمنٹ کی شہبازشریف سے ملاقات، تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق

لاہور: (10 نومبر 2017) رکن برطانوی پارلیمنٹ رحمان چشتی نے پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کو مزید فروغ دینے کی حامی بھرلی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ برطانوی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کوخوش آمدید کہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے پاکستان کیلئے برطانوی وزیراعظم کے تجارت کے بارے میں ایلچی و رکن برطانوی پارلیمنٹ رحمان چشتی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران رحمان چشتی نے عوام کی فلاح و بہبود اور توانائی کے شعبے میں شاندار کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو خراج تحسین کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تاریخی اور بہترین تعلقات موجود ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں پاک برطانیہ تعلقات کو مزید وسعت ملی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے۔ آنے والے وقت میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیے

اورنج لائن میٹروٹرین مفاد عامہ کا عظیم الشان منصوبہ ہے، شہباز شریف

سی پیک کی تکمیل سے خطے میں تاریخ کا دھارا بدل جائے گا: شہباز شریف

 

Comments are closed.

Scroll To Top