تازہ ترین
روس کے وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ٹیلیفونک رابطہ

روس کے وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ٹیلیفونک رابطہ

ماسکو : ( 22 جولائی 2018) روس کے وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے۔ سرگئی لاروف نے مطالبہ کیاکہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار روسی خاتون بوتینا کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے حال ہی میں روسی شہری اور سابقہ طالبہ بوتینا کو گرفتار کیا تھا اور روس کیلئےجاسوسی کا الزام لگا کر جیل بھیج دیا تھا۔ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوںنے اپنی رپورٹ میں کہاکہ بوتینا امریکی سیاسی نظام اور محکمہ انصاف میں سرایت حاصل کرکے روس کو فائندہ پہنچانا چاہتی تھی۔ بوتینا عالمی تعلقات میں ڈگری رواں سال مئی میں ایک امریکی یونیورسٹی سے لی تھی۔لاروف نے امریکی ہم منصب سے کہاکہ بوتینا کو فوری طور پر رہا کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

 

فلسطین: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، تین فلسطینی شہید

امریکا سے مذاکرات ’فاش غلطی‘ ہوں گے، خامنہ ای

امریکا، کال سینٹر اسکینڈل میں 21 بھارتیوں کو 20 سال قید کی سزا

Comments are closed.

Scroll To Top