تازہ ترین
روس کے ساتھ تجارتی تعلقات سےامن واستحکام کے فروغ میں مدد ملے گی،رانا تنویر

روس کے ساتھ تجارتی تعلقات سےامن واستحکام کے فروغ میں مدد ملے گی،رانا تنویر

ماسکو(19اپریل، 2018) سائنس اورٹیکنالوجی کے وزیرراناتنویرحسین نے کہاہے کہ پاکستان اورروس کے درمیان مضبوط دوطرفہ تجارتی اوراقتصادی تعلقات سے جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کے فروغ میں مدد ملے گی۔

واضح رہے وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی راناتنویراس وقت روس کے دورے پر ہیں۔ وفاقی وزیرنے روس کے تعلیم اورسائنس کے وزیراولگا یوریونا سے ملاقات میں کہاکہ روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔راناتنویرکاکہناتھاکہ  پاکستان روس کے ساتھ خصوصاً تجارت، توانائی، دفاع ، سلامتی، توانائی کے پرامن استعمال، ثقافت اورتعلیم کے شعبوں میں دیرپا اور وسیع البنیاد شراکت داری کاخواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

آئندہ مالی سال کےفنانس بل کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top