تازہ ترین
رواں مالی سال بجلی کے منصوبوں کیلئے اب تک کوئی فنڈ جاری نہیں کیا گیا

رواں مالی سال بجلی کے منصوبوں کیلئے اب تک کوئی فنڈ جاری نہیں کیا گیا

اسلام آباد: (08 ستمبر 2017) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اب تک مختلف ترقیاتی منصوبوں اور خصوصی پروگراموں کیلئے 137 ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ جبکہ بجلی کے منصوبوں کیلئے کوئی فنڈ جاری نہیں کیا جا سکا۔

پلاننگ کمیشن کی دستاویز کے مطابق یکم جولائی تا 8 ستمبر کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں اور خصوصی پروگرامز کیلئے 132 ارب 87 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ اس دوران مختلف وزارتوں اور اداروں کیلئے 34 ارب 59 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے، جن میں سے آبی وسائل کیلئے 7 ارب 35 کروڑ روپے، ریلوے ڈویژن کیلئے 8 ارب 63 کروڑ روپے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 6 ارب 12 کروڑ روپے اور مواصلات ڈویژن کیلئے 2 ارب 60 کروڑ روپے کا اجراء اہم ہے۔اس کے علاوہ کارپوریشنز میں سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 34 ارب 81 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، جبکہ واپڈا کے منصوبوں کیلئے کوئی فنڈ جاری نہیں کیا جا سکا۔

دستاویز کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کیلئے 14 ارب 76 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم کے گلوبل ایس ڈی جیز کیلئے 30 ارب روپے اور ایرا کیلئے 90 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ ٹی ڈی پیز اور سیکیورٹی کیلئے 14 ارب 59 کروڑ روپے اور وزیراعظم کے یوتھ اور ہنرمند پاکستان کیلئے 3 ارب 21 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی سماجی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

 

Comments are closed.

Scroll To Top