تازہ ترین
رواں صدی کا سب سے طویل چاند گرہن آج ہوگا

رواں صدی کا سب سے طویل چاند گرہن آج ہوگا

ویب ڈیسک: (27 جولائی 2018) سال کا دوسرا اور رواں صدی کا سب سے طویل چاند گرہن آج ہوگا۔ جس کا دورانیہ چھ گھنٹے چودہ منٹ ہوگا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق مکمل چاند گرہن کا دورانیہ ایک گھنٹہ بیالیس منٹ اور ستاون سیکنڈز ہوگا، اس کے علاوہ اکیس جولائی کی رات کو مریخ بھی زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوگا، دو ہزار تین میں بھی مریخ زمین کے قریب ترین فاصلے پر آیا تھا۔ تاہم اس مرتبہ مریخ دو ہزار تین کے مقابلے میں زیادہ قریب آئے گا۔ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چاند گرہن 27 جولائی رات دس بجکرچودہ منٹ پر شروع ہوگا۔ جو 28 جولائی کی صبح چار بجکر اٹھائیس منٹ پر ختم ہوگا۔ جبکہ مجموعی طور پر چاند کو لگنے والے گرہن کا مشاہدہ تین گھنٹے پچپن منٹ تک کیا جا سکے گا۔ستائیس جولائی کو چاند زمین کے تاریک ترین حصے سے براہ راست گزرے گا۔ جس سے چاند کی رنگت سرخ نظر آئے گی۔ ایسا چاند بلڈ مون کہلاتا ہے۔ چاند گرہن ایشیا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا، چاند گرہن پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔واضح رہے کہ چاند کو گرہن اس وقت لگتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے بیچ میں آ جاتی ہے۔ اس سے قبل رواں سال کا پہلا چاند گرہن 31 جنوری کو ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج ہوگا

اس صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا نظارہ رواں مہینے کیا جاسکے گا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top