تازہ ترین
رواں سال کا تیسرا اور آخری سورج گرہن آج ہوگا

رواں سال کا تیسرا اور آخری سورج گرہن آج ہوگا

ویب ڈیسک:(11 اگست 2018) رواں سال کا تیسرا آخری سورج گرہن آج ہوگا۔ پاکستان میں سورج گرہن نہیں دیکھا جاسکے گا۔

ماہر فلکیات کے مطابق سال دو ہزار اٹھارہ کا تیسرا اور آخری سورج گرہن آج ہوگا جو کہ پاکستان کے علاوہ دیگر براعظموں میں دیکھا جاسکے گا۔سورج گرہن کاآغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر دو منٹ پر ہوگا۔ جبکہ سورج گرہن کا اختتام چار بجکر اکتیس منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال اس سے قبل دو سورج گرہن اور دو چاند گرہن ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل ستائیس جولائی کو پاکستان سمیت دنیا کے اکثرعلاقوں میں رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن ہوا۔ ایک سو سے زیادہ منٹ تک رہنے والا گرہن اس صدی کا طویل ترین چاند گرہن تھا۔ ڈائریکٹر موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دس بجکر اٹھائیس منٹ پر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

رواں صدی کا سب سے طویل چاند گرہن دنیا بھر میں دیکھا گیا

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج ہوگا

Comments are closed.

Scroll To Top