تازہ ترین
روانڈا: آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک، 140 زخمی

روانڈا: آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک، 140 زخمی

کگالی (12 مارچ 2018) جنوبی روانڈا کے چرچ پر خطرناک آسمانی بجلی گرگئی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی روانڈا کے چرچ پر خطرناک آسمانی بجلی گرگئی۔ جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں میں سے 17 کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کو طبی امداد کے بعد گھر واپس بھیج دیا گیا۔ امدادی کارکنوں نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 2 اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی روانڈا میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

دنیا کے پہلے کمرشل ڈرون نے کام شروع کردیا

Comments are closed.

Scroll To Top