تازہ ترین
رنگ ساز محمد عارف کی زندگی میں نئے رنگ بھر گئے

رنگ ساز محمد عارف کی زندگی میں نئے رنگ بھر گئے

ویب ڈیسک:(07 اگست 2018) رنگ ساز محمد عارف کی زندگی میں رنگ بھرگئے، جشن آزادی کے موقع پر تقریب میں گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ پرفارم کریں گے۔ محمد عارف نے پریکٹس بھی شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں فیس بک پر ‘اکبر ٹوئیٹ’ نامی ایک پیج سے عارف کی لائیو ویڈیو شیئر کی گئی تھی، جس میں وہ ایک گھر میں دیواروں پر پینٹ کرتے ہوئے اپنی آواز کا جادو جگا رہے تھے، یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور ہر جگہ عارف کی آواز کے چرچے ہونے لگے۔اب پینٹر عارف تیرہ اگست کو لاہور میں ہونے والے جشن آزادی کے پروگرام میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ جہاں وہ گلوکارہ آئمہ بیگ کے ہمراہ پر فارم کریں گے۔

گلوکاری کے حوالے سے عارف نے کہنا ہے کہ انہیں گلوکاری کا بہت شوق ہے، وہ گزشتہ بارہ سال سے گانا گا رہے ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ انہیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے لیے کوئی باقاعدہ پلیٹ فارم ملے۔

واضح رہے کہ دو اگست کو اکبر ٹوئٹ نامی فیس بک پیج نے کراچی سے تعلق رکھنے والے پینٹر عارف کی لائیو ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ ویڈیو میں عارف ایک گھر میں پینٹ کے دوران بالی ووڈ کی متعدد فلموں کے کامیاب گانوں کی گلوکاری بھی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکار سجاد علی نے ’لگایا دل‘ گانے کے دیگر اشعار پر مبنی ویڈیو جاری کر دی

میرا نے خود کو پریانکا سے بہتر اداکارہ قرار دے دیا

Comments are closed.

Scroll To Top