تازہ ترین
راولپنڈی : 3 روزہ جواہرات اور زیورات کی نمائش کل سے شروع ہو گی

راولپنڈی : 3 روزہ جواہرات اور زیورات کی نمائش کل سے شروع ہو گی

راولپنڈی:(13 ستمبر 2018) راولپنڈی میں تین روزہ جواہرات اور زیورات کی نمائش کل سے شروع ہو گی  جو سولہ ستمبر تک جاری رہے گی۔

نمائش کا اہتمام راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور صنعت کے تحت کیا جا رہا ہے۔سینئر نائب صدر ناصر مرزا نے کہا کہ ملک کے جنوبی علاقوں کی قیمتی پتھروں کی ایک بڑی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی جواہرات اور زیورات کی صنعتوں کو فروغ دے کر ملک کی برآمدات کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمائش کے انعقاد کا مقصد مقامی تاجروں اور صنعت کاروں کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور:بین الاقوامی کارپٹ ایکسپو کا انعقاد 17 ستمبر کو ہوگا

پاکستان کی تاریخ سے جڑی پانچ روز تصویری نمائش کا آج سے آغاز

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top