تازہ ترین
راولپنڈی: پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

راولپنڈی: پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

راولپنڈی: نور خان ایئر بیس میں پاک فضائیہ کے سی ون 130 طیارے میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا سی130 طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔ ان کا کہنا تھا اس دوران پاک فضائیہ کے طیارے نے پی اے ایف بیس نورخان پرہنگامی لینڈنگ کی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ترجمان نے کہا کہ جب طیارے نے نورخان ایئربیس پر ایمرجنسی لینڈنگ کی، ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ انہوں نے بتایا کہ جہاز میں موجود عملہ محفوظ رہا۔ طیارے کو خالی کروا کر سی 130 میں لگی آگ کو بجھا دیا گیا تھا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں موجود تمام عملہ محفوظ ہے۔ ترجمان کے مطابق حادثہ کی تحقیقات کےلیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دی گئی۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ ابھی تک کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ حادثےکی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بلاول بھٹو کی چیئرمین پی اے سی کا عہدہ لینے سے معذرت

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر فائرنگ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top