تازہ ترین
راولپنڈی: جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ،نوجوان جاں بحق،ایک لڑکی سمیت8 نوجوان زخمی

راولپنڈی: جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ،نوجوان جاں بحق،ایک لڑکی سمیت8 نوجوان زخمی

راولپنڈی: ( 14 اگست 2018) جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ، نوجوان جاں بحق، 15سالہ لڑکی سمیت8 نوجوان زخمی،17سالہ دانش فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا،اہل خانہ صدمے سے نڈھال۔

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں جشن آزادی کی خوشی میں کی جانیوالی ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ پندرہ سالہ لڑکی سمیت سات نوجوان زخمی ہوگئے۔ دریا آباد گوالمنڈی میں والدہ کے ساتھ چھت پر کھڑا آتشبازی کے مناظر دیکھنے والا دانش سینے پر اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوکر اسپتال میں دم توڑ گیا۔ سترہ سالہ دانش فرسٹ ایئر کا طالبعلم تھا۔ ناگہانی موت پر اہل خانہ صدمے سے نڈھال ہیں۔ دیگر زخمیوں میں18سالہ غوث، 16 سالہ حماد،15 سالہ ارینہ بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو مریڑ اور چوہر چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے اسپتال پہنچایا گیا۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top