تازہ ترین
رافیل اسکینڈل: مودی حکومت کو کلین چٹ مل گئی

رافیل اسکینڈل: مودی حکومت کو کلین چٹ مل گئی

نئی دہلی:(14 دسمبر 2018) بھارتی سپریم کورٹ نے جنگی طیارے رافیل اسکینڈل سے متعلق کیس میں نریندر مودی حکومت کو کلین چٹ دے دی۔

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجان گوگی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے رافیل ڈیل کے خلاف دائر درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ کوئی ثبوت نہیں ملا کہ عدالت اس معاملے میں مداخلت کرے۔

عدالت نے قرار دیا کہ رافیل ڈیل کی تحقیقات کی ضرورت نہیں اور عدالت کا یہ اختیار نہیں کہ خفیہ معاہدوں کی چھان بین کرے اور عدالت جہازوں کی خریداری سے متعلق فیصلہ نہیں کرسکتی۔

حکومت نے سپریم کورٹ کی مہارت پر سوال اٹھایا تھا کہ عدالت 59 ہزار کروڑ میں 36 طیاروں کی خریداری سے متعلق معاہدے پر فیصلہ نہیں کرسکتی۔

یاد رہے اپوزیشن جماعت کانگریس نے رافیل ڈیل پر حکومت پر کڑی تنقید کی تھی جس کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں مختلف درخواستیں دائر کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

یمن تنازع پر امن مذاکرات کا دوسرا دور جنوری میں ہوگا،اقوام متحدہ

امریکی سینیٹ نے سعودی ولی عہد کو جمال خاشقجی کے قتل کا ذمے دار ٹھہرادیا

Comments are closed.

Scroll To Top