تازہ ترین
راج کمار ہیرانی کا خود پر جنسی ہراسانی کے الزامات، منا بھائی تھری روک دی گئی

راج کمار ہیرانی کا خود پر جنسی ہراسانی کے الزامات، منا بھائی تھری روک دی گئی

نئی دہلی:(14 جنوری 2019) نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے خود پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگنے کے بعد فلم منا بھائی تھری روک دی گئی۔

بالی ووڈ میں منا بھائی جیسی ہٹ فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے انڈسٹری کو تمام بلاک بسٹر فلمیں دیں جن میں لگے رہو منا بھائی، تھری ایڈیئٹس، پی کے اور سنجو شامل ہیں جبکہ فلم سنجو میں جس طرح انہوں نے سنجے دت کی کہانی بیان کے اس کے بعد انہیں بیسٹ اسٹوری ٹیلر کا خطاب بھی دیا گیا تاہم فلم سنجو ہی کی وجہ سے وہ اب مشکل کا شکار ہوگئے ہیں۔

ہدایت کار ان دنوں اپنی ہٹ فلم منا بھائی کے دوسرے سیکوئل کی تیاری میں مصروف ہیں اور اس کے لیے انہیں فوکس اسٹوڈیو کا تعاون حاصل ہے مگر ان پر جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد فوکس اسٹوڈیو نے واضح کردیا کہ ہدایت کار کو کلین چٹ ملنے تک یہ فلم نہیں بنے گی۔

دوسری جانب راج کمار ہیرانی کی تمام فلموں میں ساتھ دینے والے ودھو ونود چوپڑا نے بھی متاثرہ خاتون کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنی نئی فلم ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا کی پروموشن سے راجکمار ہیرانی کا نام ہٹا دیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top