تازہ ترین
رات کی تاریکی میں اچانک سمندر پر نیلی روشنی نمودار

رات کی تاریکی میں اچانک سمندر پر نیلی روشنی نمودار

کیلی فورنیا:(25 مئی 2018) سین ڈیگو کے ساحل پر رات کے پہر انتہائی خوبصورت اور دلکش قدرتی منظر دیکھا گیا جس نے لہروں کو رنگین بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق کیلی فورنیا کے ساحل پر گزشتہ شب دلکش اور قدرتی منظر نمودار ہوا جسے دیکھنے والے آنکھیں جھپکنا بھول گئے۔ رات کی تاریکی میں اچانک سمندر حیران کن طور پر روشن ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق شب کے درمیانی حصے میں گہرے اور شفاف پانی پر نیلے رنگ کی چمک اور روشنی دور دور تک واضح طور پر نظر آئی جس کی وجہ سے منظر انتہائی دلکش ہوگیا۔

اتفاق سے ساحل پر پہنچے ہوئے فوٹو گرافر نے اس تمام قدرتی منظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا جس کو دیکھنے والے واقعی سحر میں گرفتار ہوگئے۔ماہرین کے مطابق سمندر میں بننے والی یہ روشنی قدرتی عمل سے پیدا ہونے والے بائیولیومن کا نتیجہ ہے جسے دیکھنے کیلئے کہی دہائیاں درکار ہوتی ہیں۔

کیلی فورنیا کے جنوبی علاقے میں واقع سین ڈیگو کے ساحل پر آنے والی لہروں پر نیلے رنگ کی روشنی جن لوگوں نے دیکھی وہ ماہرین کی رائے کے بعد اپنے آپ کو دنیا کا خوش قسمت انسان سمجھنے لگے۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب میں کمسن بچی کو سیگریٹ نوشی کی تربیت دینے پر والد گرفتار

دونوں پیر گنوانے کے باوجود ایورسٹ سر کرنیوالا کوہ پیما

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top