تازہ ترین
رابطہ کمیٹی نے رہنما فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم کردی

رابطہ کمیٹی نے رہنما فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم کردی

کراچی: (09 نومبر 2018) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے رہنما فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اہم رہنما فاروق ستار کی بنیادی پارٹی رکنیت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

رابطہ کمیٹی کی طرف سے فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کے بعد کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ فاروق ستار کے ساتھ کسی قسم کا میل جول نہ رکھا جائے۔واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان میں سینیٹ الیکشن کے موقع پر اس وقت اختلافات کا آغاز ہوا تھا جب فاروق ستار کی جانب سے کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جبکہ خالد مقبول صدیقی سمیت پارٹی کے دیگر رہنماﺅں نے اس کی مخالفت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس پی رہنما سے ملاقات کو غلط رنگ جارہا ہے، فاروق ستار

میڈیا ہاؤسز حملہ کیس، فاروق ستار سمیت 60 ملزمان پر فرد جرم عائد

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top