تازہ ترین
رابطہ کمیٹی میرٹ پر ٹکٹ جاری کرنا چاہتی ہے، وسیم اختر

رابطہ کمیٹی میرٹ پر ٹکٹ جاری کرنا چاہتی ہے، وسیم اختر

کراچی (09 فروری 2018) میئر کراچی وسیم اختر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فاروق ستار ہمارے سربراہ ہیں، وہ ہماری پارٹی کو لے کر چل رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی میرٹ پر ٹکٹ جاری کرنا چاہتی ہے۔

حسین آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ میڈیا کا سب سے زیادہ شکریہ ادا کرتا ہوں، میڈیا سب سے زیادہ مصروف ہے، میڈیا سیاسی اور ترقیاتی کاموں کو دکھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو ریلیف دینے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ مسئلے کو حل کرنے کے لئے تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ 22 اگست کے بعد پوری رابطہ کمیٹی پر ذمہ داریاں آگئی ہیں۔ ہم میرٹ سے ہٹ کر کام نہیں کرسکتے۔ ٹکٹ کے ایشوز پر پہلے رابطہ کمیٹی پر ذمہ داری نہیں ہوتی تھی۔ آج ہم ہیں کل نہیں ہوں گے، آج روایات ڈال رہے ہیں کہ میرٹ پر ٹکٹ کی منصفانہ تقسیم ہو۔ 2018 کے الیکشن میں پہلے سے زیادہ ووٹ لیں گے۔

میئر کراچی نے کہا کہ ہم نے اپنی پارٹی اور ووٹرز کا مفاد دیکھنا ہے۔ عوام اس صورتحال سے پریشان ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رابطہ کمیٹی کو شوکاز نوٹس بھجواؤں گا، فاروق ستار

رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج بہادر آّباد میں طلب

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top