تازہ ترین
معروف اینکر شاہد مسعود کا پروگرام 3 ماہ کے لئے بند

معروف اینکر شاہد مسعود کا پروگرام 3 ماہ کے لئے بند

اسلام آباد: (20 مارچ 2018) سپریم کورٹ نے شاہد مسعود کا پروگرام 3 ماہ کے لئے بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں زینب قتل کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

سماعت کے موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے شاہد مسعود کو بڑوں کی نصیحت کااحساس نہیں ہے انہوں نے زینب قتل کیس کے دوسرے دن بھی پروگرام میں میرے کورٹ آفیسر کی تضحیک کی ،آپ کومیرے لا افسرکی تذلیل کرنے کی ہمت کیسے ہوئی؟

ڈاکٹر شاہد مسعود کی ہمت کیسے ہوئی اپنے پروگرام میں میرے کی، چیف جسٹس کے کیس کی سماعت میں ریمارکس ۔۔بولے ۔ اسکرین لگوالیتے ہیں انہوں نے اپنی طبعیت کے مطابق اونچی آواز میں جو باتیں کی ان کو دیکھنا ہے،ہم نے آپ سے محبت کی ابھی تک عزت سے پیش آ رہے ہیں، وکیل صاحب انہیں سمجھائیں عزت کروانی بھی پڑتی ہے

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دیکھتا ہوں کتنے دن آپ کا پروگرام چلتا ہے، ہم نے آپ کو عزت دی مگر آپ کا طریقہ کار یہ ہے ، کیاسمجھتے ہیں اپنے آپ کو؟

سپریم کورٹ میں  چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے شاہد مسعودکیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں، سماعت میں تیس منٹ کا وقفہ کرتے ہوئے پروجیکٹر لگوالیتے ہیں اورآپ کا پروگرام بھی چلاتے ہیں، سب کچھ واضح ہوجائے گا۔ جس پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اگرکوئی گستاخی ہوئی ہے تو معافی مانگتا ہوں۔

اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ معافی نہیں سزا ملے گی، آپ نے پروگرام میں بلندوبانگ دعوے کیے، عوام کو دکھایا جائے گا کہ آپ نے شو میں کیا کہا تھا۔ شاہد مسعود نے کہا کہ عدالت سے معذرت خواہ ہوں، اس پر چیف جسٹس نے مکالمہ کیا کہ اتنی رعایت دیتے ہیں کہ آف ایئرہونے کی مدت خود طےکرلیں۔اینکر نے کہا کہ آپ میرے پروگرام پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کردیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کم از کم چھ ماہ آف ایئرکریں گے۔ شاہد مسعود کے وکیل نے کہا کہ چھ ماہ بہت سخت ہوں گے جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ غیر مشروط معافی لکھ کردیں،جائزہ لیں گے کتنی دل سے معافی مانگی گئی، شاہد مسعود آپ نےقاضی کوپکارا تھا آپ مظلوم ہیں، مظلوم کی پکار پر قاضی آئے گا۔

عدالت نے اینکر شاہد مسعود کے پروگرام پر 3 مہینے کے لیے پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا اور اس حوالے سے پیمرا کو بھی ہدایات جاری کردیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ شاہد مسعود صاحب آپ نے پھانسی مانگی تھی وہ نہیں دے رہے، ابھی تو یہ نہیں پتہ کہ آج آپ ٹاک شو کریں گے بھی یا نہیں، تین ایسے قانون ہیں جو ہم نے دیکھنے ہیں کہ آپ پر لاگو ہوتے ہیں، ایک توہین عدالت، دوسرا انسداد دہشتگردی قانون اور تیسرا پیمرا لاء، دیکھیں گے کہ ان قوانین کے تحت آپ کے خلاف کیا کارروائی ہوسکتی ہے، دیکھیں گے کہ پیمرا قانون کے تحت آپ کا پروگرام یا چینل بند ہوسکتا ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ آپ شاید عدالتوں کو کمزور سمجھتے ہیں، اب یہ پہلے والی عدالت نہیں رہی، اب جو کچھ عدالت کے بارے میں کہا جائے گا اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

زینب قتل کیس: سپریم کورٹ نےاینکر شاہد مسعود کا جواب مسترد کردیا

زینب قتل کیس میں معروف اینکر کے تمام الزامات بے بنیاد قرار

Comments are closed.

Scroll To Top