تازہ ترین
دھرنے کے حوالے سے حکومتی فیصلے پر عمل کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دھرنے کے حوالے سے حکومتی فیصلے پر عمل کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: (22 نومبر 2017) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی فوج عوام کی سپورٹ کے بغیر نہیں چل سکتی۔ سیاست کا اپنا ایک ڈومین ہے۔ پارلیمنٹ سیاسی قیادت جیسا کرتی ہے اسے ویسا کرنا چاہیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کوئی بھی فوج عوام کی سپورٹ کے بغیر نہیں چل سکتی۔ سیاست کا اپنا ایک ڈومین ہے۔ پارلیمنٹ سیاسی قیادت جیسا کرتی ہے اسے ویسا کرنا چاہیے۔ دھرنے کے حوالے سے حکومت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ صورتحال افہام و تفہیم سے حل کی جائے تو بہتر ہے۔ حکومت وقت نے جب بھی کسی معاملے پر فوج کو بلایا، فوج نے ذمہ داری نبھائی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ آسان نہیں۔ دہشتگردوں کے خلاف انٹلیجنس معلومات کی بنیادوں پر آپریشنز ہو رہے ہیں۔ افغانستان میں معاملات حکومت کے کنٹرول میں نہیں۔ افغانستان کی فوج پاکستان کی فوج جیسے تربیت یافتہ نہیں۔ افغان بارڈر کو سیکور کیا جارہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کلبھوشن یادیو کی والدہ کو ملاقات کی اجازت دینے سے کیس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان افغان سرحدکے پارسیکورٹی نہ ہونے کی قیمت اداکررہاہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج مستقبل میں میچز کیلئے تعاون جاری رکھے گی: ڈی جی آئی ایس پی آر

 

Comments are closed.

Scroll To Top