تازہ ترین
دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں اندھیرے ہوں گے، حمزہ شہباز

دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں اندھیرے ہوں گے، حمزہ شہباز

لاہور: (11 دسمبر 2017) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ لمبے بھاشن سے نہیں محنت سے عزت ملتی ہے۔ لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم اور روشنیاں بحال ہورہی ہیں۔ سیاسی جماعتیں بروقت انتخاب کی راہ ہموار کریں۔ 2018ء کے الیکشن نہ ہوئے تو پھر ملک میں اندھیرے ہوں گے۔

ایوان اقبال لاہور میں طلبہ میں لیب ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام ہی اصل طاقت کا سرچشمہ ہیں۔ والد ہمیشہ کہتے ہیں کہ بیٹے کفن کی جیبیں نہیں ہوتیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ سیاست کیلئے خدمت کا جذبہ ہونا چاہیے۔ فخر ہے کہ ان کے والد نے اس ملک کی خدمت کی۔ شہباز شریف کے سینے پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ انڈیا میں 39 صوبے ہیں اور وہاں علیحدگی پسند تحریکیں بھی چل رہی ہیں۔ سب کچھ ہونے کے باوجود وہاں جمہوریت کا تسلسل ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط کرنا ہوگا۔ جس کو باہر نکالنا ہے اس کو عوام ووٹ کی طاقت سے باہر نکالا جائے۔

دھرنوں کی سیاست کو فروغ دینے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے متحد ہو جائیں۔ عوام 2018ء میں جسے چاہیں ووٹ دیں، یہی ترقی کا راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

طاہر القادری جمہوریت کے دشمن ہیں، حمزہ شہباز

مقدمات میں انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہیے، حمزہ شہباز

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top