تازہ ترین
دو لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کے کیس میں تین ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

دو لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کے کیس میں تین ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

کراچی: (14 مارچ 2019) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے شکارپور سے دو لڑکیوں کے مبینہ لاپتہ ہونے کے کیس میں تین ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران ملزموں کے وکلا نے بتایا کہ دو لاپتہ لڑکیوں کا کیس2016  سےدرج ہے۔

پولیس انکوائری میں ملزمان کیخلاف کچھ ثابت نہیں ہوا۔ان کے موکلوں کو پھنسایا گیا ہے۔

عدالت نے دو،دو لاکھ روپے کے عوض تینوں ملزموں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

Comments are closed.

Scroll To Top