تازہ ترین
دو سروں والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

دو سروں والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

اسلام آباد: (05 اکتوبر 2017) وفاقی دارالحکومت کے ایک ڈیری فارم میں بھینس نے ایسے بچھڑے جو جنم دیا ہے جس کے قدرتی طور پر دو سر ہیں۔

اسلام آباد کے ڈیری فارم میں ایک بھینس نے دو سر والے عجیب الخلقت بچھڑے کو جنم دیا ہے۔ دو سر والا یہ بچھڑا لکی فوڈز ڈیری فارم میں 27 ستمبر کو پیدا ہوا تھا جس کے دونوں سر بالکل مکمل ہیں۔

بچھڑے کے مالک کو امید تھی کہ یہ ایک دن بھی زندہ نہیں رہ پائے گا لیکن یہ ایک ہفتے سے بالکل ٹھیک ہے تاہم دو سروں کے وزن کی وجہ سے یہ بچھڑا اچھی طرح سر نہیں اٹھا سکتا اور نہ ہی خود سے دودھ پی سکتا ہے۔ فی الحال اسے دودھ پلانے کیلئے بوتلوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

‎ماہرین کے مطابق دو سروں کا حامل یہ بچھڑا ایک جنیاتی بیماری پولی سیفیلی کا شکار ہے۔ اس بیماری کا شکار جانور دو سر کے حامل ہوتے ہیں۔ پولی سیفیلی نامی جانوروں کی اس جینیاتی بیماری میں جانوروں کے دونوں سروں میں موجود دماغ الگ الگ اعضاء کو کنٹرول کرتے ہیں تاہم دونوں میں آپس میں رابطہ ہوتا ہے۔

‎ یہ بیماری جڑواں جانوروں کے بننے کے عمل کے درمیان میں ہی رک جانے سے ہوتی ہے، جس کی وجہ سے پیدائش کے بعد بھی جانور کے اعضا ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top