تازہ ترین
دوستوں کی انڈسٹریاں لگنے کے علاوہ ملک میں کوئی کام نہیں ہوا، آصف زرداری

دوستوں کی انڈسٹریاں لگنے کے علاوہ ملک میں کوئی کام نہیں ہوا، آصف زرداری

میرپور خاص: (05 جنوری 2018) سابق صدر آصف زرداری نے نوازشریف کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ آپ ہمیں ڈرا سکتے ہیں اور نہ ہی بھگاسکتے ہیں۔ یہ جس مقصد کیلئے لائے گئے وہ پورے کررہے ہیں۔ سوائے دوستوں کی انڈسٹریاں لگنے کے کوئی کام نہیں ہوا۔

میرپور خاص میں پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 90ویں سالگرہ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے نواز شریف کا نام لیے بغیر انہیں مخاطب کر کے کہا کہ بلاول بھٹو چار سال سے انہیں کہہ رہے ہیں کہ وزیر خارجہ لگاؤ، اب وزیر خارجہ لگایا ہے جو انگریزی پنجابی میں بولتا ہے۔ ہمیں مشکلوں کا سامنا اس لیے ہے کہ حکمران نااہل ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی نے نوازشریف کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ حکومت آپ کی، مخالف میں بھی آپ ہیں۔ پردے کے پیچھے کیا چوری ہے؟ کہتے ہیں پیچھے کے راز بتادوں گا۔آصف زرداری نے کہا کہ پیچھے کے راز تو ہمیں بھی پتا ہیں۔ سب سے بڑا راز تو آپ ہو، جو یونین کونسل کے الیکشن نہیں جیت سکتا۔ اب وہ زمانہ نہیں رہا کوئی بات چھپ سکے، کوئی بات کسی کی نہیں چھپتی۔

انہوں نے کہا کہ آپ اپنی ہی اسٹیبلشمنٹ سے لڑنے اور جلوس نکالنے چلے ہیں، پروٹوکول بھی اپنی حکومت کا استعمال کررہے ہیں سب کچھ آپ کا اور ادارے بھی آپ کے ہیں، کس بات کی رازداری ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ اپنے وزیراعظم کو کہیں اگر حکومت نہیں چلتی تو استعفیٰ دیں۔ ان سے کہیں آپ نااہل ہیں، لیکن ہمیں ایسے پیغام نہ بھیجیں جس سے آپ سمجھیں کہ ہم ڈر جائیں گے۔ آپ ہمیں ڈرا سکتے ہیں اور نہ ہی بھگاسکتے ہیں۔ آپ خود ڈر سکتے ہیں، لکھ کر دے سکتے ہیں، ہماری پارٹی میں ایسا کوئی کلچر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چاہتا ہوں نواز شریف راز فاش کردیں، آصف زرداری

شریف برادران سعودی عرب کیوں گئے ہیں یہ وقت ہی بتائے گا، آصف زرداری

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top