تازہ ترین
دورہ زمبابوے: قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے سلیکشن کمیٹی کل مشاورت کرے گی

دورہ زمبابوے: قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے سلیکشن کمیٹی کل مشاورت کرے گی

لاہور:(19 جون 2018) زمبابوے اور آسٹریلیا کے خلاف تین ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا انتخاب کرنے کیلئے سلیکشن کمیٹی بدھ کو لاہور میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ملاقات کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ ٹیم میں بڑی تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں اور وہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹیم کو برقرار دیکھنا چاہتے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی کوچ سے مشاورت کے بعد ٹیم کا اعلان جمعرات کو کرے گی۔

جس کے بعد کھلاڑیوں کو ہفتہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کرنا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ زمبابوے کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا تین روزہ مختصر کیمپ اتوار کو شروع ہوگا۔ جس کے بعد قومی ٹیم یکم جولائی سے زمبابوے میں شروع ہونے والی تین ملکی ٹی ٹونٹی کرکٹ سریز میں شرکت کیلئے روانہ ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

قومی کرکٹ ٹیم اسکاٹ لینڈ سے ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجوزہ ٹی ٹین لیگ ایک سال کیلئے ملتوی کردی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top