تازہ ترین
دورہ انگلینڈ کیلئے ویسٹ انڈین ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

دورہ انگلینڈ کیلئے ویسٹ انڈین ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

پورٹ آف اسپین (17 جولائی 2017) ویسٹ انڈیز نے دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ جیسن ہولڈر کو کپتان اور کریگ براتھ ویٹ کو نائب کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ سینئر کھلاڑیوں کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کر دیا گیا۔ 2 نئے کھلاڑی کائل ہوپ اور ریمون ریفر ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز نے دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ جیسن ہولڈرکو کپتان اور کریگ براتھ ویٹ کو نائب کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ ایجبسٹن کے میدان میں انگلینڈ پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلے گی جس کے بعد اگلے 2 ٹیسٹ ہیڈنگلے لیڈز اورلارڈز میں شیڈول ہیں۔

ویسٹ انڈین ٹیم میں 2 نئے کھلاڑی ریمون ریفر اور کائل ہوپ بھی منتخب ہوئے ہیں۔ دونوں کھلاڑی ایجبسٹن کے پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرسکتے ہیں۔ کائل ہوپ نے بھارت کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا۔ آل راؤنڈر ریمون ریفر نے سیزن میں 36 وکٹیں لیں اور 445 رنز بنائے۔ فاسٹ بائولر کیمر روچ کی 20 ماہ بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے جنوری 2016 میں آخری بار کیریبیئن ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے

ویمن ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دیدی

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: میچ بارش کے باعث 38 اوورز تک محدود، ہدف 245 رنز میں تبدیل

Comments are closed.

Scroll To Top