تازہ ترین
دورہ انگلینڈ،آئرلینڈکے لیے تربیتی کیمپ کا آغاز

دورہ انگلینڈ،آئرلینڈکے لیے تربیتی کیمپ کا آغاز

لاہو(19اپریل، 2018) دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔

قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے گی جس کے لئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے جو 22 اپریل تک جاری رہے گا۔

دورہ برطانیہ کے لئے ٹیم میں شامل کیے گئے نوجوان کھلاڑی محمد عباس کاؤنٹی کرکٹ کے باعث کیمپ میں شریک نہیں تاہم دیگر کھلاڑیوں نے کیمپ کو جوائن کرلیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے فزیو تھیراپسٹ اینڈریو ڈیکن نے بھی کیمپ جوائن کرلیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 11 مئی سے شروع ہوگا جس کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

دورہ انگلینڈ، آئرلینڈ کےلیے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر فواد عالم روپڑے

Comments are closed.

Scroll To Top