تازہ ترین
دودھ فروشوں کی ہڑتال، شہری پریشان

دودھ فروشوں کی ہڑتال، شہری پریشان

کراچی (14مارچ، 2018)کراچی میں دودھ کی نئی قیمتوں کا تعین نا ہوسکا،دودھ فروشوں نے ہڑتال کا اعلان کرکے شہر بھر میں دکانیں بندکردیں ہیں۔

کمشنر کراچی اور دودھ فروشوں کے درمیان دودھ کی نئی قیمتوں کا تعین نا ہوسکا۔ دودھ فروشوں کی جانب سے رات گئے اچانک ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔ جسکے بعد شہر بھر میں دودھ کی دکانیں بند کردی گئیں۔ دودھ کی ہول سیل مارکیٹ میں دودھ کی سپلائی کم رہی۔

دکان داروں کاکہناہے کہ مہنگا دودھ خرید کر سستا دودھ فروخت نہیں کرسکتے،دودھ فروشوں کی اچانک ہڑتال سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اوروہ مہنگے داموں دودھ خریدنے پر مجبور ہیں۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

واضح رہے ریٹیلرز نے قیمت بڑھنےتک ہڑتال جاری رکھنےکا عندیہ دیاہے جبکہ کمشنر کراچی کے جانب گزشتہ روز ملتوی کیا جانے والا اجلاس آج طلب کرلیاہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کراچی :دودھ فروشوں کی من مانیاں، فی لیٹر قیمت میں 5روپے کا اضافہ

دودھ فروشوں نےکمشنر کراچی کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے،عوام مہنگا دودھ خریدنے پر مجبور

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top