تازہ ترین
دوبارہ گنتی میں فہمیدہ مرزا کو شکست

دوبارہ گنتی میں فہمیدہ مرزا کو شکست

بدین: (04 اگست،2018)سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 73بدین پر ہونے والی دوبارہ گنتی میں جی ڈی اے فہمیدا مرزا کو شکست ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدین کے حلقے پی ایس73 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار تاج محمد ملاح نے دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔جس پر آج ریٹرننگ افسر کی جانب سے گنتی کی گئی، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے تاج محمد ملاح 37068 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا 35912ووٹ حاصل کرسکی۔پیپلز پارٹی کا امیدوار دوبارہ گنتی میں 1156 ووٹوں سے کامیاب ہوا.یاد رہے انھوں نے جی ڈی اے کے ٹکٹ پر این اے230 بدین سے کامیابی حاصل کی۔تاہم وہ اس حلقے سے صوبائی نشست پر فتح حاصل نہ  کرسکی۔ فہمیدہ مرزا 2008سے 2013تک پی پی پی دور میں اسپیکر قومی اسمبلی رہی وہ سابق پی پی پی رہنما ذوالفقارمرزاکی بیوی ہیں۔

اس سے قبل 31جولائی کو انھوں نے پریس کانفرنس میں  بدین میں انتخابی نتائج کو مسترد کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کبھی کراچی میں دھاندلی کی جاتی تھی اسی طرح بدین میں دھاندلی کی گئی ہے۔ دھاندلی کیلئے تمام ترطریقے استعمال کیے گئے۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کاکہناتھاکہ ووٹ خریدنے کیلئے گھر گھر جاکر پیسے بانٹے گئے۔ ڈی آر او اور آر اوز کی موجودگی میں اضافی ووٹ بھی ڈالے گئے۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے  الزام لگایا دھاندلی کرنے کیلئے ایک ایک کمرے میں دو دو پولنگ اسٹیشنز اور آٹھ آٹھ بوتھ چلائے گئے۔انہوں نے کہا کہ ان کے 15ہزار ووٹ خارج کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشن میں ٹھپے لگانے کیلئے پولنگ اسٹاف کے علاوہ اضافی لوگ بھی نظر آرہے تھے۔

فہمیدہ مرزا نے مزید کہا کہ تمام تر حربے استعمال کرنے کے بعد بھی بات نہ بنی تو نتائج کو تبدیل بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فہمیدہ مرزا نے بینک نادہندہ ہونے کی تردید کردی

جعلی ڈگری کیس: فہمیدہ مرزا کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

 

 

یہ بھی پڑھیے:

فہمیدہ مرزا نے بدین میں انتخابی نتائج کو مسترد کردیا

بدین: ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا حکومت پر دھاندلی کا الزام

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top