تازہ ترین
دنیا کے مہنگے ترین جوتے دئبی میں متعارف

دنیا کے مہنگے ترین جوتے دئبی میں متعارف

دبئی:(29 ستمبر 2018) معروف شو ڈیزائنر ماریہ مزاری نے دنیا کے مہنگے ترین جوتے متعارف کروا دئیے۔ سونے سے تیار کرکے ہیروں سے تزئین و آرائش کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی دنیا بھر میں اپنی عجیب و غریب چیزوں اور عمارتوں کے باعث بے حد مشہور ہے۔ دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ، دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال، مصنوعی جزائر کے بارے سب جانتے ہیں۔ اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دبئی کی پہچان میں مزید ایک چیز کا اضافہ ہونے والا ہے۔وہ دنیا کے مہنگے ترین جوتے ہیں جن کی نمائش تین روز قبل واحد سیون اسٹار ہوٹل برج العرب میں کی گئی تھی۔ دنیا کے سب سے مہنگے جوتے تیار کرنے والی ڈایزائنر نے ان کی قیمت 1 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر متعین کی ہے جس کی خریدی کرتے ہوئے امیر آدمی کو کئی مرتبہ سوچنا پڑے گا۔خیال رہے کہ دنیا کے مہنگے ترین پیشن ڈائمنڈ نامی جوتوں کو خالص سونے سے تیار کرکے ہیروں سے تزائین و آرائش کی گئی ہے، مذکورہ جوتوں کو 9 ماہ مدت میں تیار کیا گیا ہے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق معروف شو ڈیزائنر ماریہ مزاری نے پیشن جیولر کے اشتراک سے مذکورہ جوتے تیار کیے ہیں۔معروف شو ڈیزائنر ماریہ مزاری نے میڈیا کو بتایا کہ پیشن ڈائمنڈ نامی جوتوں میں متعدد ہیرے لگائے گئے لیکن دو ہیرے 15، 15 کیرٹ کے ہیں۔ کمپنی نے سونے اور ہیروں سے تیار کردہ جوتوں کی صرف ایک ایک جوڑی تیار کی ہے جو صرف کوئی ایک شخص خرید سکتا ہے جبکہ ان کی قیمت بھی کمی بیشی نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

ہاتھی کی دم کے ایک بال کی قیمت 20 ڈالر

برطانیہ: 100 سالہ خاتون کا 74 سالہ شخص سے شادی کا فیصلہ

Comments are closed.

Scroll To Top