تازہ ترین
دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی پروفیشنل ارفع کریم کو ہم سے بچھڑے 6 برس بیت گئے

دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی پروفیشنل ارفع کریم کو ہم سے بچھڑے 6 برس بیت گئے

ویب ڈیسک (14 جنوری 2018) دنیا کی سب سے کم عمر آئی ٹی پروفیشنل ارفع کریم کو ہم سے بچھڑے 6 سال بیت گئے۔ پاکستان کی قابل فخر بیٹی کے کارنامے پر آج بھی دنیا حیران ہے۔ ارفع کی والدہ کہتی ہے کہ ارفع پاکستان میں تعلیم کو عام اور غربت کو ختم کرنا چاہتی تھی۔

ارفع کریم 14 جنوری 2012 کو پورے پاکستان کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا فانی سے کوچ کرگئیں۔ فیصل آباد کے علاقے رام دیوالی میں پیدا ہونے والی ارفع نے صرف 9 سال کی عمر میں انفارمیشن انجنیئر ٹیکنا لوجی کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کے اعزاز میں لاہور ارفع کریم ٹاور میں ارفع کریم رندھاوا کی چھٹی برسی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

انفارمیشن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارفع پاکستان کی بل گیٹس تھی۔ اپنے تعلیمی دور میں ارفع آئی ٹی کے ماسٹر کلاس کے طالب عملوں سے مقابلہ کیا کرتی تھیں۔ ارفع کی والدہ اور بھائی کا کہنا تھا کہ ارفع دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی تھیں اور اس کی حسرت تھی کہ وہ مستقبل میں پاکستان کے غریب بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے دیکھے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے انہیں 2005 میں کم عمر آئی ٹی پروفیشنل کی ڈگری سے نوازا۔ انہیں پرائڈ آف پرفارمنس، سلام پاکستان اور مادر ملت کے اعزازات سے بھی دیئے گئے۔ ارفع کی موت پاکستان کے لئے ایک بہت بڑا سانحہ ہے جسے کبھی بھلایا نہیں جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیئے

انقرہ: دنیا ویٹو کا اختیار رکھنے والے پانچ ممالک سے زیادہ بڑی ہے، صدر ترکی

بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا

Comments are closed.

Scroll To Top