تازہ ترین
دنیا کا سب سے بڑاپیزا جس کی پیمائش 72 انچ ہے

دنیا کا سب سے بڑاپیزا جس کی پیمائش 72 انچ ہے

ویب ڈیسک : (17 فروری، 2018) اسٹیو میلی جو کہ میلی اسپورٹس اور میلی بار کے  نے دینا کا سب سے بڑا پیزا بنالیاجس کی پیمائش بہتر انچ ہے۔

میلی پچھلے سال سترہ سو چھیانوے پونڈ کا برگر بنانے کی وجہ سے لوگوں کی نظروں کا مرکز بنے تھے۔ دنیا کا سب سے بڑا پیزا چودہ فروری کو بنانے سے اس پیزا کا ریکارڈ ٹوٹ گیا جو کہ کیلیفورنیا ریسٹورنٹ میں بنایا گیا تھا جس  کی پیمائش چون انچ تھی۔ لیکن بہتر انچ کا  یہ پیزا بنانے کے لئے میلی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے باقاعدہ منظوری نہیں لی تھی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کے لئے پلے کا بٹن دبائیے۔

یہ پیزا بنانےمیں تین گھنتہ کا وقت صرف ہوا۔ انہوں نے یہ ریکارڈ بنانے کے کئے پچھلے موسم سرما میں سوچا تھا پھر جب میلی بوریت کا شکار تھا تو اس نےفیصلہ کیا کہ کچھ ایسا کام کیا جائے جس کو لوگوں کے سامنے پیش کیا جاسکے۔میلی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب بھی وہ اس قسم کا کام کرتے ہیں تو بہت انجواۓ کرتے ہیں اور ان کی کمیونٹی بھی بھرپور ساتھ دیتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک منصوبہ بندی کی ہے کہ جانوروں لئے کوئی پناہ گاہ بنائیں اور ایسی منصوبہ بندی بھی ہے کہ  کمیونٹی کو ایسے بہت سے پیزا بنا کردیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ایک بہت بڑا پیزا بنانے کی میلی کی یہ پہلی کوشش تھی لیکن اگر اس کو سراہا گیا تو وہ اس طرح سےاپنی کوششوں کو مزید بڑھائیں گے۔

:یہ بھی پڑھیے

دادو میں ’’مرشد دی بلی’’ کا مزار بنادیا گیا

پوجا کرنے کیلئے 3 ماہ کی بچی کا بلیدان

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top