تازہ ترین
دنیا میں ہر آٹھواں شخص بزرگ ہے، رپورٹ

دنیا میں ہر آٹھواں شخص بزرگ ہے، رپورٹ

ویب ڈیسک: (03 اکتوبر 2018) دنیا میں ہر آٹھواں شخص بزرگ ہے۔ امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ہرآٹھ میں سے ایک شخص کی عمر ساٹھ برس یا اُس سے زائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا بھر میں بوڑھے افراد کی تعداد کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کی آبادی کا 9 فیصد حصہ بزرگوں پر مشتمل ہے۔رپورٹ کے مطابق انسٹھ عشاریہ چھ فیصد بزرگ ایشیا کے مختلف ممالک میں رہائش پذیر ہیں جبکہ سولہ عشاریہ نو فیصد افریقہ،نو عشاریہ سات فیصد یورپ،آٹھ عشاریہ پانچ فیصد لاطینی امریکا اور پانچ عشاریہ تین فیصد بحراوقیانوس و شمالی امریکا میں مقیم ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق مردوں کی آبادی عورتوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں جس کی وجہ سے ہر 100 عورتوں کے مقابلے میں 102 بوڑھے مرد ہیں۔عالمی آبادی فنڈ کی مدد سے تیار کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا میں مردوں کی اوسط عمر 70 سال جبکہ خواتین کیاوسط عمر 74 سال ریکارڈ کی گئی ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں 26 فیصد 10 سے 24 سال کی عمر کے افراد، 65 فیصد 15 سے 64 سال کی عمر کے افراد جبکہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 9 فیصد ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی پنک ربن مہم

جسمانی مائعات کو بطور توانائی استعمال کرنے والا طبی سینسر

Comments are closed.

Scroll To Top