تازہ ترین
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں

ویب ڈیسک:(19 جولائی 2018) لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور پوری دنیا میں بسنے والے کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔ اس موقع پر کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم الحاق ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

کشمیری عوام ہر سال انیس جولائی کو پاکستان سے الحاق کیلئے تجدید عہد کا دن مناتے ہیں۔ قیام پاکستان سے قبل انیس جولائی انیس سو سنتالیس کو کشمیریوں نے یوم الحاق پاکستان منانے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب مقبوضہ کمشیر میں یوم الحاق پاکستان کے موقع پر بھارتی فوجیوں نے وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔

اس موقع پر حریت قیادت کا کہنا ہے کہ ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی لحاظ سے کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔ اور ہر کشمیری کے دل کی ایک ہی آواز ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔حریت قیادت کے کہنا ہے کہ بھارت کے انسانیت سوز مظالم کے باوجود تحریک آزادی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے

کنٹرول لائن کے دونوں جانب، دنیا بھرمیں آج یوم شہدا کشمیر منایا جائےگا

کشمیری نوجوانوں کی شہادت :آج پوری وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

Comments are closed.

Scroll To Top