تازہ ترین
دنیا بھر میں آئندہ پانچ سال کے دوران ریکارڈ گرمی پڑنے کا امکان

دنیا بھر میں آئندہ پانچ سال کے دوران ریکارڈ گرمی پڑنے کا امکان

ویب ڈیسک:(08 فروری 2019) دنیا بھر میں آئندہ پانچ سال کے دوران ریکارڈ گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ عالمی درجہ حرارت اوسطا ایک اعشاریہ پانچ سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جانے کا امکان ہے۔

سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ 1850ء سے رکھے جانے والے موسمی ریکارڈ کے بعد سے دنیا اب تک کی گرم ترین دہائی کے عین وسط میں ہے۔ آنے والے پانچ سالوں میں ریکارڈ گرمی پڑے گی، آئندہ پانچ برسوں میں ہر سال کا درجہہ حرارت ایک عشاریہ پانچ سینٹی گریڈ سے تجاوز ہونے کا امکان ہے۔

برطانوی میٹ آفس اور ورلڈ میٹریولوجیکل آرگنائزیشن اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ گذشتہ سال 1850ء کے بعد سے اب تک کا چوتھا گرم ترین سال رہا اور 2014 ءسے 2023ء کی دہائی دنیا میں گذشتہ 150 سالوں میں گرم ترین دہائی ہو گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال اکتوبر میں اقوام متحدہ کے سائنسدانوں نے درجہہ حرارت ایک اعشاریہ پانچ سینٹی گریڈ تک بڑھنے کے اثرات پر ایک خصوصی رپورٹ شائع کی تھی۔

رپورٹ میں یہ نتیجہ اخد کیا گیا تھا کہ 2030ء تک دنیا کو یہ حد عبور کرنے سے روکنا ہے تو کاربن کے اخراج میں بے پناہ کمی لانا ہو گی۔ اب میٹ آفس کے تجزیے کے مطابق 10 فیصد امکانات ہیں کہ یہ حد اگلے پانچ برسوں میں عبور ہو جائے۔

میٹ آفس کےپروفیسر ایڈم سکیف نے کہا ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ پیشن گوئی میں بتایا گیا ہے کہ درجہہ حرارت کے حد پار کرنے کا شدید خطرہ ہے جو کہ جز وقتی ہے۔میٹ آفس کا کہنا ہے کہ انہیں آئندہ برسوں سے متعلق اپنی پیش گوئی پر90 فیصد اعتماد ہے۔

دیگر محققین کا کہنا تھا آئندہ پانچ برسوں سے متعلق کی گئی یہ پیش گوئی توقع کے مطابق تھی کیونکہ 2018ء کے دوران ماحول میں ریکارڈ کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ہوا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ہم گرین ہاؤس کی گیس کے اخراج میں کمی نہیں لائیں گے تب تک عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top