تازہ ترین
دل کا دورہ پڑنے سے قبل نواز شریف راز کھول دیں، طاہر القادری

دل کا دورہ پڑنے سے قبل نواز شریف راز کھول دیں، طاہر القادری

لاہور: (05 جنوری 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف صاحب جلد ٹی وی پرآئیں اور راز کھول دیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ خدشہ ہے کہ نواز شریف کو رازوں کے دباؤ کی وجہ سے کہیں دل کا دورہ نہ پڑے جائے۔ نوازشریف راز کھولیں تو ہمیں بھی ان کے بارے میں راز کھولنے کا موقع ملے۔

سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ چار سال تک پاکستان کا وزیر خارجہ رکھا ہی نہیں گیا۔ امریکا پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے والوں کے جذبات مجروج کرکے جنگ نہیں جیتی جاسکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کی بحالی پاکستان کے سوا کوئی اور نہیں کرسکتا۔ پاکستان کو بطور ریاست کمزور کیا گیا تو اس کا فائدہ دہشتگردوں کو ہوگا۔

واضح رہے کہ دو روزل قبل پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران نواز شریف نے کہا تھا کہ ان کے خلاف سازشیں نہ روکی گئیں تو وہ سینے میں دفن راز فاش کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

طاہر القادری کی نواز اور شہباز پر کڑی تنقید

باہر ہونے والا کوئی فیصلہ تسلیم نہیں کریں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top