تازہ ترین
دفتر خارجہ کی ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت

دفتر خارجہ کی ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت

کراچی: (25 ستمبر 2017) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کو مداخلت اور دہشتگردی کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

اب تک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہاکہ کشمیری نہتے جوانوں کی آزادی کی تحریک پر امن ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حق خود مختاری کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل جارحيت بھی عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانے کی کوشش ہے۔ یہی وجہ تھی کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے مبصرین کو ایل او سی کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی کیونکہ بھارت کو یہ ڈر تھا کہ وہ رنگے ہاتھوں پکڑا جاۓ گا۔دو ہزار سترہ میں اب تک بھارت نے سات سو سے زائد مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔جس میں تیس شہری شہید اور ایک سو تیرہ زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت کا عالمی عدالت میں جمع کرایا گیا میموریل موصول ہوگیا، ترجمان دفتر خارجہ

http://urdu.abbtakk.tv/?s=%D8%AA%D8%B1%D8%AC%D9%85%D8%A7%D9%86+%D8%AF%D9%81%D8%AA%D8%B1+%D8%AE%D8%A7%D8%B1%D8%AC%DB%81

Comments are closed.

Scroll To Top