تازہ ترین
دفتر خارجہ نے ایس پی طاہر داوڑ کی لاش اور شناحتی کارڈ ملنے تصدیق کردی

دفتر خارجہ نے ایس پی طاہر داوڑ کی لاش اور شناحتی کارڈ ملنے تصدیق کردی

اسلام آباد: (14 نومبر 2018) افغان وزارت خارجہ نے ایس پی طاہر داوڑ کی لاش اور شناحتی کارڈ ملنے تصدیق کردی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان وزارت خارجہ نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے کو آگاہ کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان وزارت خارجہ نے ایس پی طاہر خان داوڑ کی لاش ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاش ننگر ہار صوبے دربابا ضلع سے ملی ہے۔ طاہر خان کا سروس کارڈ بھی لاش کے پاس سے ملا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق میت کو جلال آباد منتقل کیا جارہا ہے اور میت کو  طور خم بارڈر کے ذریعے پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔دوسری جانب پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے افغان سفیر ڈاکٹر عمر ذاخیلوال نے کہا ہے کہ افغانستان میں شہید کیے جانے والے ایس پی طاہر خان داوڑ کے اغوا اور قتل کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ ایس پی کا قتل دونوں ممالک کیلئے سوالیہ نشان ہے۔افغان سفیر نے مزید کہا کہ ایس پی طاہر داوڑ کے حوالے سے پاکستانی حکومت نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد سے لاپتہ ایس پی طاہر خان کی سوشل میڈیا پر مبینہ  قتل کی اطلاع

ایس پی طاہر خان کے اغوا کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج

 

Comments are closed.

Scroll To Top