تازہ ترین
دفترخارجہ کی خاتون افسر کا جسد خاکی آج اٹک پہنچے گا

دفترخارجہ کی خاتون افسر کا جسد خاکی آج اٹک پہنچے گا

اسلام آباد:(09 دسمبر 2018) ہنزہ میں وزارت خارجہ کی آفسر سیدہ فاطمی اور شوہر سید شعیب حسن کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کردی گئی۔ مرحومہ سیدہ فاطمی کی تدفین اٹک میں ہوگی جبکہ ان کے شوہر کو ایچ الیون میں سپرد خاک کردیا گیا

نمازہ جنازہ میں دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام سمیت مرحومین کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ سید شعب حسن مرحوم کو اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ وزارت خارجہ کی مرحومہ اسٹنٹ ڈائریکٹر سیدہ فاطمی کی میت تدفین کیلئے انکے آبائی علاقے اٹک روانہ کر دی گئی ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر سید شعیب حسن ہنزہ میں ہوٹل کے کمرے میں گیس لیکج کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ دونوں کی شادی 29 نومبر کو ہوئی تھی۔ شادی کے بعد دونوں ہنی مون پر ہنزہ گئے تھے۔

سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر کی میتیں پوسٹ مارٹم کے بعد بذریعہ سڑک اسلام آباد لائی گئیں ۔ سیدہ فاطمی دفترخارجہ میں پبلک ڈیلومیسی سکیشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرتعینات تھیں۔ ان کا تعلق 42 ویں کامن سے تھا۔ سیدہ فاطمی 10دن پہلے ہی فرانس سے لینگوج ٹریننگ مکمل کرکے پاکستان پہنچی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

گیس لیکج کے باعث دفتر خارجہ کی خاتون افسر جاں بحق

بھارت سے مذاکرات کا آغاز بہت ضروری ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Comments are closed.

Scroll To Top