تازہ ترین
دس ہزار کارکنان کا احتجاج بھی فیصلے کو تبدیل نہیں کراسکتا، عمران

دس ہزار کارکنان کا احتجاج بھی فیصلے کو تبدیل نہیں کراسکتا، عمران

اسلام آباد:(18 جون 2018) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ میرٹ پر ہوا۔ 10 ہزار کارکنان بھی آجائیں تو فیصلے کو تبدیل نہیں کروں گا۔

ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان نے احتجاج کیا۔ عمران خان کارکنان کے تحفظات دور کرنے کیلئےخود پہنچے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کی مشاورت سے کیا، تمام نمائندوں کو ٹکٹ دیتے وقت دیانتدار ی سے کام لیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے زور پر کوئی فیصلہ واپس نہیں ہوگا، اگر 10 ہزار کارکن بھی میری رہائش گاہ کے باہر احتجاج کریں تو فیصلے کو واپس نہیں لوں گا ، واضح طور پر کہہ چکا ہوں ٹکٹوں کی تقسیم پرنظرثانی کا سلسلہ جاری ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کارکنان سے سوال کیا کہ کیا آپ کولگتاہےٹکٹ کی تقسیم ٹھیک نہیں ہوئی؟ اگر ایسا ہے تو اپنے دلائل لکھ کر دیں، عمران خان کے سوال پر کارکنان نے جواب دیا کہ خان صاحب جنہوں نے ممبرسازی میں حصہ لیا انہیں ٹکٹ نہیں دیاگیا، ہمارا مؤقف ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت میرٹ سسٹم کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔عمران خان نے کارکنان کو یقین دہانی کروائی کہ تحریک انصاف کے تمام نمائندوں کو میرٹ پر ٹکٹ دیا جائے گا، اگر آپ کو کوئی شکایت ہے تو مرکزی سیکریٹریٹ کے نام درخواست تحریر کریں اور غلطی کا ضرور اجاگر کریں تاکہ اُسے دور کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے

این اے 125مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور

پی ٹی آئی کا خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستیں تبدیل کرنے کا فیصلہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top