تازہ ترین
خیرپور میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی،4 ملزم گرفتار

خیرپور میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی،4 ملزم گرفتار

خیرپور:(14 جون 2018) خیرپور میں درندگی کی انتہا۔۔۔۔ درندہ صفت پانچ ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ میں پانچ ملزمان کی جانب سے معصوم لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ دہشتگردی اور اور اجتماعی زیادی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد ایس ایس پی خیرپور نے بروقت کارروائی کر کے اجتماعی زیادتی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق پانچویں ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد: 14 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی

میاں چنوں: 14 سالہ بچی اجتماعی زیادتی کا شکار

Comments are closed.

Scroll To Top