تازہ ترین
خیبر پختونخواہ کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا معمہ حل ہو گیا

خیبر پختونخواہ کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا معمہ حل ہو گیا

پشاور:(01 مئی 2018) خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور قرار دی جانے والی خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا اور خاتون کا قاتل دوسرا شوہر نکلا۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے پلے کا بٹن دبائیے

نجی ٹیکسی کمپنی میں ملازمت کرنے والی خاتون نبیلہ کو گذشتے ہفتے اٹھائیس اپریل کو پشاور میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، جس کا مقدمہ خاتون کی بہن کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کے دوران خاتون کے قتل کے الزام میں ان کے شوہر ملزم عبدالباسط کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ گھریلو جھگڑوں اور اختلافات کے باعث اپنی اہلیہ کو قتل کیا۔

قاتل عبدالباسط نے اعترافی جرم میں مزید کہا کہ نبیلہ کے مطالبات بڑھتے جارہے تھے، جن کے پورے نہ ہونے پر اس نے شادی کا راز پہلی بیوی کے سامنے فاش کرنے کی دھمکی دی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ نبیلہ تین بچوں کی ماں تھیں، اپنے گھر کا خرچ اٹھانے کیلئے انہوں نے آن لائن ٹیکسی چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: نیو کراچی میں چھریوں کے وار سے خاتون قتل، فائرنگ سے 3 زخمی

خاتون نے خاندان کی کفالت کیلئے پرندوں کی دکان سجالی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top