تازہ ترین
خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ اور نسوار کے استعمال پر پابندی عائد

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ اور نسوار کے استعمال پر پابندی عائد

پشاور:(13 نومبر 2018) خیبرپختونخوا حکومت نے کالجز اور جامعات میں ڈرگز کی روک تھام کیلئے کام تیز کر لیا جس کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی اداروں میں تمباکو سگریٹ اور نسوار کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے کالجز، یونیورسٹیز اور جامعات میں تمباکو سگریٹ اور نسوار کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق طلبہ کے ساتھ اساتذہ پر بھی تمباکو سگریٹ استعمال کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔

طلبہ کو ہر مہینے نشے کے موضوع پر لیکچرز بھی دئیے جائیں گے اور ڈرگز کی روک تھام کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں مختلف سیمینار اور آگاہی واک بھی کروائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نو کمپنیوں کی ادویات پر پابند عائد کردی

پنجاب ڈرگ ایکٹ کیخلاف میڈیکل اسٹورز مالکان کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری

Comments are closed.

Scroll To Top