تازہ ترین
پشاور: کلچر ڈائریکٹریٹ کی جانب سے افتخار قیصر کو 3 لاکھ روپے کا چیک

پشاور: کلچر ڈائریکٹریٹ کی جانب سے افتخار قیصر کو 3 لاکھ روپے کا چیک

پشاور: (11 ستمبر 2017) خیبرپختونخوا کلچر ڈائریکٹریٹ کی جانب سے افتخار قیصر کو تین لاکھ روپے کا چیک ان کے بیٹے کے حوالے کردیا۔

خیبرپختونخوا کلچر ڈائریکٹراجمل خان نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں لیجنڈری اداکار افتخار قیصر کی عیادت کی۔ کلچر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تین لاکھ روپے کا چیک ان کے بیٹے کے حوالے کیا گیا۔

اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈائیریکٹر کلچر نے کہا کہ اداکار کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ افتخار قیصر قوم کا عظیم سرمایہ ہیں۔ لیجنڈری اداکار کو پہلے بھی ساڑھے سات لاکھ روپے دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور: مشہور اداکار افتخار قیصر شدید علالت کے باعث اسپتال میں داخل

بالی ووڈ کے معروف اداکاررشی کپورڈینگی کا شکار، اسپتال ذرائع

 

Comments are closed.

Scroll To Top