تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں ڈینگی نے مزید 4 افراد کی جان لے لی

خیبرپختونخوا میں ڈینگی نے مزید 4 افراد کی جان لے لی

پشاور: (13 ستمبر 2017) خیبرپختونخوا میں ڈینگی نے مزید 4 افراد کی جان لے لی۔ صوبے میں اب تک ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی کی تعداد 25 تک پہنچ گئی۔پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ 2 خواتین سمیت 4 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔ صوبے بھر میں ڈینگی کے مزید 423 نئے کسیز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد اب تک ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ڈینگی بخار سے متاثرہ 382 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ 85 افراد کو صحتیاب ہونے پر فارغ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور: ذیابطیس کے مریضوں کو مفت انسولین کی فراہمی جاری

محکمہ صحت نے پشاور میں برن سینٹر کیلئے 12 کروڑ روپے جاری کردیئے

 

Comments are closed.

Scroll To Top