تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہوگئی

خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہوگئی

پشاور: (13 ستمبر 2017) تہکال کے مزید دو رہائشی جاں بحق ہوگئے،جس کے بعد صوبے میں اب تک ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی۔پشاور کے علاقے تہکال میں مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی۔ جاں بحق خاتون خیبر ٹیچنگ اسپتال جبکہ پرویز نامی شخص حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کا شوہر بھی ڈینگی کا شکارہو کراسپتال میں زیرعلاج ہے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق تہکال سے ہے۔خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز مزید 372 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ روز ڈینگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران  پشاورہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کی روک تھام میں غفلت برتی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

خیبرپختونخوا میں مزید 372 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

پشاور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت کو ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام قرار دے دیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top