تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں مزید 372 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

خیبرپختونخوا میں مزید 372 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

پشاور: (12 ستمبر 2017) خیبرپختونخوا میں مزید 372 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ مختلف اسپتالوں میں 381 افراد زیرعلاج ہیں۔محکمہ صحت کے ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق مزید 372 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں ایک ہزار 900 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 372 میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 99 افراد کو صحتیاب ہونے پر اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

 

خیبرپختونخوا 381 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ صوبے میں اب تک 21 افراد ڈینگی سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت کو ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام قرار دے دیا

خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی

 

Comments are closed.

Scroll To Top