تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

خیبرپختونخوا میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

پشاور: (10 ستمبر 2017) خیبرپختونخوا میں سبزیوں کے قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔ پیاز اور ٹماٹر خریدنا بھی مشکل ہوگیا۔ پیاز کی فی کلوقیمت 100 روپے سے تجاوز کرگئی۔

عید گزر گئی مگر سبزیوں کی قیمتیں بدستور آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ انتظامیہ کی مبینہ چشم پوشی کے باعث اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں کوئی کمی واقع نہ ہو سکی۔ پشاور میں پیاز اور ٹماٹر 100 روپے فی کلوفروخت ہورہی ہیں۔ ادرک اور لہسن 240 روپے  فی کلو، کدو، بھنڈی اور ہری مرچ 80 روپے، گوبھی 60 روپے، کھیرا 60 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں۔

پشاور کے علاوہ مردان اور نوشہرہ میں بھی پیاز اور ٹماٹرکی فی کلوقیمت 100 روپے سے زیادہ ہے۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں پیاز کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گزشتہ 10 روز میں سونا 1900 روپے مہنگا ہوگیا

کپاس کی بہتر پیداوار کے لئے زرعی ادویات کا اسپرے کریں

 

Comments are closed.

Scroll To Top