تازہ ترین
خیبرپختونخوا حکومت کا بزرگ شہریوں کے مفت علاج معالجے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت کا بزرگ شہریوں کے مفت علاج معالجے کا اعلان

پشاور (03 جنوری 2017) خیبرپختونخوا حکومت نے عمران خان کے ایک اور ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوبے کے بزرگ شہریوں کو سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق 60 سال سے زائد افراد او پی ڈی اور داخلہ فیس سے مستثنی ہوں گے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایات پر محکمہ صحت کے زیرانتظام تمام سرکاری اسپتالوں میں بزرگ شہریوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت بزرگ شہریوں کو سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج دیا جائے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایت کے مطابق 60 سال سے زائد افراد او پی ڈی اور داخلہ فیس سے مستثنی ہوں گے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیں

عوام نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سینئیر سٹیزن کی صحت کے بارے میں اس فیصلے کو مستحسن اقدام قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

خیبرپختونخواہ میں ٹی بی کے خاتمے کےلئے مہم کا آغاز

خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

Comments are closed.

Scroll To Top